جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کورونا وائرس ، پاکستان میں موجود چینی خاتون نے سڑکوں پر ماسک تقسیم کرکے انسانیت کی نئی مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

datetime 23  مارچ‬‮  2020 |

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے جبکہ حکومت کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے کہ اس مہلک وباء کو پھیلنے سے روکا جا سکے ۔کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ وقت اپنوں گھروں پر گزاریں ، لوگوں سے ملنا انتہائی کم کر دیں تاکہ اس پھیلتی وباء پر قابو پایا جا سکے ۔

حکومتی اعلانات اور تدابیر کے بعد دکان داروں نے اپنی دوکانیں چمکانا شروع کر دیا اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ، مہنگائی کی وجہ سے ہر چیز مہنگا داموں فروخت کی جارہی ہے جبکہ منافع خور مافیا پرحکومت احکامات کی جوں تک نہیں رینگتی اور من مانے ریٹ کے تحت چیزوں کو فروخت کیا جارہا ہے ۔ تاہم اسی سلسلے میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے چینی لڑکی نے عوام میں مفت ماسک تقسیم کر کے مشکل گھڑی میں انسانیت کی مثال قائم کر دی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون لوگوں میں ماسک تقسیم کر رہی ہے اور انہیں فوراً پہننے کا بھی کہہ رہی ہے تاکہ اس مہلک وباء سے لوگ بچ سکیں ۔ واضح رہے کہ کرونا وائرس کی ابتداء کے شہر ووہان سے شروع ہوئی جس پر چینی حکومت اور عوام نے یکجا جان ہو کر قابو پا لیا ہے ۔ کرونا وائرس کی وجہ سے چین میں 3ہزار سے زائد شہری ہلاک جبکہ اسی ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…