ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کیسے کامیاب ہوا؟ اس کے پیچھے کیا عوامل تھے؟ کرونا وائرس پر چین قابو پا سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں؟

datetime 23  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین کرونا وائرس پر قابو پانے میں کیسے کامیاب ہوا اس کے عوامل بتاتے ہوئے معروف صحافی اختر صدیقی نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ چین نے ہسپتال کے ملازمین کو حفاظتی کٹس فراہمی کی، ماسک اور سینی ٹائزر کی فراہمی کی گئی، تمام ممبران کی سکریننگ کی گئی اس کے علاوہ ٹی وی پروگراموں میں انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا۔

کرونا وائرس سے بچاؤ کے ٹیم میں ذمہ دار افراد کا چناؤ کیا گیا، تقریباً 70 ہزار سے زائد قرنطینہ سینٹر قائم کئے گئے۔ جو مریض بھی ہسپتالوں میں داخل ہوئے ان کی ہسٹری معلوم کی گئی۔ پانچ ہزار بے خوف نوجوانوں کا گروپ بنایا گیا۔ میڈیکل طلبہ کی ساتھ ساتھ تربیت بھی کی گئی، اس حوالے سے تین لاکھ طلبہ کو تربیت دی گئی۔ صرف خاص ادویات کے علاوہ کوئی اور تجربہ نہیں کیا گیا۔ پانچ ہپناٹائز ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی، جنہوں نے مریضوں کی برین واشنگ کرکے انہیں صحت مند قرار دیا۔ چینی حکومت نے لوگوں کو ذمہ داری کا احساس دلایا، درخت گلیوں، شاہراؤں سمیت سب جگہوں کو آگاہی مہم کا حصہ بنا دیا گیا۔ لوگوں کے گھروں تک راشن اور ضروری سامان بھجوایا گیا، یہاں تک کہ کرونا وائرس کے بچاؤ کے لئے اردو سمیت مختلف زبانوں میں حفاظتی کتابچہ بھی شائع کیا۔ ہر مذہب کے ماننے والوں کی مذہبی رسومات کا احترام برقرار رکھا گیا۔ معروف صحافی نے کہا کہ یہ چند ایک ایسی وجوہات اور عوامل ہیں جن کی وجہ سے چین نے اس وباء پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…