پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

لاک ڈاؤن سے کاروبار بند، لاکھوں لوگوں کے بیروزگار ہونے کا خدشہ، اگلے 18 ماہ میں 26 لاکھ لوگ بے روزگار ہوں گے،سابق وزیر خزانہ نے دھماکہ خیز دعویٰ کر دیا

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے پیش نظرملک بھر میں جزوی لاک ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں لوگ معاشی مسائل سے دوچار ہونے کے خدشے سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔کوروناوائرس سے نمٹنے کے اقدامات سے چھوٹے بڑے کاروباراورروزانہ اجرت پر کام کرنے والے پہلے ہی متاثر ہیں۔

وفاق اور صوبائی حکومتوں کے احکامات کے بعد بعض سرکاری دفاتر جزوی طور پر بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ شاپنگ مالز،پارکس،تفریحی مقامات، ریسٹورنٹس اورشادی ہالزمکمل طور پربندکئے جا چکے ہیں۔ انٹرسٹی بس اور کچھ فضائی سروسز بھی معطل ہو چکی ہیں۔ مارکیٹوں اور دکانوں کو بھی بند رکھنے کے احکامات دیئے گئے ہیں جبکہ میڈیکل فارماسیزاورجنرل سٹورزکھلے رہیں گے۔مقامی میڈیا کے مطابق سابق وزیرخزانہ حفیظ پاشا نے اس حوالے سے بتایاکہ اگلے 18ماہ میں اندازا26لاکھ کے قریب لوگ بیروز گار ہونے کا خدشہ ہے۔مالی سال 2020-21میں بیروز گاری کی شرح8.1فیصدہونے کاامکان ہے۔دوسری جانب ماہر معاشیات اشفاق حسن خان نے کہاکہ کوروناوائرس کے باعث لاکھوں لوگ خوفزدہ ہیں کہ وہ اپنی ملازمت کھو بیٹھیں گے جبکہ روزانہ اجرت پر کام کرنے والے شدید متاثر ہونگے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…