لاہور( این این آئی) ریلوے انتظامیہ نے معطل کی گئی ٹرینوں کی وجہ سے مسافروں کی سہولت کیلئے 12مختلف ٹرینوں کے ساتھ اضافی بوگیاں لگا دیں ۔مختلف ٹرینوں کے ساتھ اکانومی اور اے سی بزنس کلاس کی ایک سے دو اضافی بوگیاں لگادی گئی ہیں۔ جن ٹرینوں کے ساتھ اضافی بوگیاں لگائی گئی ہیں ان میں بہاائولدین ذکریا ،جعفر ایکسپریس ،رحمان بابا ، گرین لائن، شاہ، کراچی ایکسپریس ،خیبر میل ،پاک بزنس ، تیزگام، علامہ اقبال ،پاکستان ایکسپریس اور لاہور راولپنڈی کی تمام ٹرینیں شامل ہیں۔