جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا سفیر ایرانی سفیر سید علی حسینی کو خط بڑی یقین دہانی کرادی

datetime 22  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ایران کے سفیرسید علی حسینی کو لکھے گئے خط میں ایران کے برادر عوام کو کورونا سے درپیش مشکلات پر دلی دکھ اور پریشانی کا اظہار کیا ہے ،ہمیں کورونا کے مشترکہ چیلنج اور بحران کا سامنا ہے، جانی نقصان پر دکھ اور افسوس ہے ۔ خط کے متن میں شہباز شریف نے کہا کہ ایران پر پابندیوں کی وجہ سے کورونا کی

پیدا شدہ صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے ،آپ نے بجا کہا کہ کورونا کے مشترکہ چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے عالمی برادری کا تعاون درکار ہے ۔پاکستان مسلم لیگ ۔(ن)سمجھتی ہے کہ ایران پر پابندیاں ناقابل قبول اور درپیش چیلنج کے مقابلے میں رکاوٹ ہیں ،انسانی تکالیف کو دور کرنے کے لے یکجہتی اور مدد کی ضرورت ہے ناکہ پابندیوں اور سزا کا راستہ اپنایا جائے،ہماری اولین ترجیح انسانیت کا مفاد ہونا چاہیے ۔شہبازشریف نے کہا کہ کورونا وائرس سے موثر انداز میں نمٹنے کے لئے ایران کے عوام کی معاونت کرنے کی ضرورت ہے ،پابندیاں فوری ختم کی جائیں کیونکہ یہ انسانی زندگیاں بچانے کے نیک کام میں رکاوٹ ہیں ۔شہبازشریف نے ایرانی سفیر کو خط میں سعدی شیرازی کی مشہور نظم بنی آدم کے اشعار بھی تحریر کئے ،نظم بنی آدم میں سعدی شرازی نے انسانیت کو ایک جسم کے اعضا قرار دیا ہے ،سعدی شیرازی نے جسم کے ایک حصے میں تکلیف کو پورے جسم کی تکلیف قرار دیا ہے ،یقین دلاتا ہوں کہ مسلم لیگ (ن)حکومت پاکستان کو قائل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ شہباز شریف کے خط کے متن میں مزید کہا کہ حکومت پاکستان سے کہیں گے کہ وہ عالمی سطح پر ایران پر غیرمنصفانہ پابندیاں ختم کرانے میں کردار ادا کرے ،ہم سمجھتے ہیں کہ برادر ایرانی عوام کی مدد ہمارا فرض ہے،ایران کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے منشور، عالمی قوانین اور عالمی انسانی اقدار کی بالادستی کے ذریعے ایرانی عوام سے یکجہتی کرنا ہوگی ،اسلامی ممالک کی طرف سے برادر ایرانی عوام کے ساتھ یکجہتی اور معاونت کا اظہار ہونا چاہیے ،کورونا وائرس مشترکہ طورپر انسانیت کا دشمن ہے، متحد ہوکر اور عالمی برادری کے تعاون سے ہی اس پر قابو پاسکتے ہیں ۔ شہباز شریف نے اپنے خط کے متن میں کہا کہ پارلیمانی قیادت کو آپ سے رابطے اور مل کر آگے بڑھنے کی حکمت عملی کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…