جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس نے حکومت، اپوزیشن کو متحد کردیا، اسدقیصر کا شہبازشریف سے وطن واپسی پر پہلا رابطہ ، کیا بات چیت ہوئی؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 22  مارچ‬‮  2020 |

لاہور( این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے ملک میں کورونا وائرس کے حملے ،اس کے پیش نظر معاشی چیلنجز اور کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کے قیام بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

دونوں رہنمائوں نے کے درمیان پارلیمانی کمیٹی کے قیام پر مشاورت کی گئی۔اسپیکر نے قائد حزب اختلاف کو کمیٹی کے قیام کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی حکومت کے اقدامات پر نظر رکھے گی اور اپنی تجاویز دے گی۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کے لیے مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ہماری سیاسی قیادت ہمیشہ قومی ایشوز پر متحد ہوئی،سیاسی قیادت کا متحد ہونا وقت کی ضرورت ہے،ہمیںمل کر اپنی قوم کو جرت اور بہادری کا پیغام دینا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے،ملک مشکل مرحلہ سے گزر رہا ہے،سیاسی قیادت مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مشکل کی اس گھڑی میں سیاسی قیادت کو یکجا کرنے پر سپیکر کی کوششوں کو سراہا اور اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…