جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

‘رینجرز سے تھوڑی بہت خلش تھی جو ختم ہو جائے گی’، قائم علی شاہ

datetime 22  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاڑکانہ: (نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ رینجرز وفاقی حکومت کا ادارہ ہے اور اس سے جو تھوڑی بہت خلش تھی وہ بھی ختم ہوجائے گی۔نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر ان کے مزار پر فاتحہ خوانی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وفاق اور سندھ حکومت ایک صفحے پر ہیں۔انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت نواز لیگ کے ساتھ نہیں بلکہ وفاق کے ساتھ ہے اور اصف زرداری کی مفاہتی پالیسی کے تحت آگے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے حوالے سے انھیں زیادہ علم نہیں ہے تاہم کسی دوست کی مدد سے ایم کیو ایم سے بات ہورہی ہے۔قائم علی شاہ نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رینجرز اور سندھ حکومت کے درمیان اتنی دوریاں پیدا نہیں ہوئی تھی جس قدر میڈیا نے بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔واضح رہے کہ پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے ایم کیو ایم کو ایک بار پھر سندھ حکومت میں شمولیت کی دعوت کے حوالے سے خبریں گردش کررہی ہیں۔گذشتہ دنوں رینجرز کی جانب سے کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر کارروائی کی گئی تھی، جس پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ا?صف علی زرداری نے پیرا ملٹری فورسز کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔آصف زرداری کی تنقید کے بعد ملک کی سیاست میں ہل چل مچ گئی تھی اور سیاستدانوں کی جانب سے پیپلز پارٹی کو پیرا ملٹری فورسز کے حوالے سے محتاط لہجہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…