سیالکوٹ (نیوزڈیسک)بجلی بحران پرقابوپانے میں ناکامی ,خواجہ آصف نے برسنے کانیاراستہ نکال لیاوفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پہلے روزے سے بجلی کی طلب بڑھ کر21 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی ۔بحران پر قابو پانے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بحران پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ پہلے روزے سے بجلی کی طلب بڑھ کر 21 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی۔سحر و افطار کی وجہ سے انڈسٹری کوشام 7 سے صبح 4 بجے تک بجلی نہیں دی جاتی۔ خواجہ آصف نے کہاکہ جہاں احتجاج ہورہا ہے وہاں ریکوری نہ ہونے کے برابر ہے،جو بجلی کے بل ادا نہیں کرتے نہیں بجلی نہیں دے سکتے۔