اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ میں کرونا وائرس وزیراعلی سندھ کی وجہ سے پھیلا ۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلی سندھ ارباب غلام رحیم نے کورونا وائرس کے سندھ میں پھیلنے کا الزام وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ پر لگا دیا ۔ انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعلی سندھ کے بہنوئی بھی کرونا وائرس کے شکار ہوئے ، وزیراعلی سندھ کے بہنوئی اور سندھ حکومت میں گریڈ 19کے سرکاری افسر
آصف حیدر شاہ ایران سے کراچی آئے تھے جہنیں ہلکے بخار کی وجہ سے شک کی بنا پر انہیں کرونا وائرس کا ٹیسٹ کیا ، ٹیسٹ میں کرونا وائرس کی علامات بھی سامنے آئیں تھیں ۔ سابق وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ کی فیملی ایران زیارے کیلئے گئے تھے واپسی پر انہیں آئسولیشن کے بعد زبردستی شہر میں لایا گیا جس کی وجہ کرونا وائرس پورے پاکستان میں پھیلا ۔