اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس پوری دنیا میں خوف کی علامت بن چکا ہے ، معمولی سے معمولی واقعات کو عوام کرونا وائرس ڈکلیئر کر دیتے ہیں ۔ آئے دن سوشل میڈیا پر کرونا وائرس سے مشتبہ ویڈیوز اپ لوڈ ہوتیں ہیں ۔ ایک ایسی ہی ویڈیو کے سامنے آنے سے لوگوں میں خوف ہراس پھیل گیا ۔
لوگوں کو یقین ہونے لگا کہ کرونا وائرس کا مریض انتہائی کمزوری کی حالت میں چند لمحوں میں ہی موت کے منہ چلا جاتا ہے ۔ جدہ میں پیش آنے والے واقعہ کی ویڈیو ایک نوجوان نے موبائل فون سے ریکارد کر کے سوشل میڈیا پر ڈالی تو دیکھنے والوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ایک روسی اخباری کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں ایک خاتون اچانک بیچ سڑک گر گئی جو چند لمحوں بعد زمین سے اٹھ کر چل پڑی ۔وہاں موجود ایک نوجوان نے اس ویڈیو کو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا تو دیکھنے والے خوف زدہ ہو گئے ، ویڈیو اپ لوڈ کرنے والے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ سڑک پر گرنے والی خاتون کو کرونا وائرس کی مریضہ ہے ، اسی وجہ وہ شدید کمزوری کی وجہ سے گر پڑی ۔