پیر‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر تاج محل کو بند کردیا

datetime 18  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی )بھارت نے کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر اہم سیاحتی مرکز تاج محل کو بند کردیا اور سرکاری ملازمین کو بھی چھٹیوں پر بھیجنے کی ہدایت کردی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی حکومت نے تجارتی مرکز ممبئی میں ہسپتالوں اور ایئرپورٹ کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان افراد فہرست مرتب کریں جنہیں آئسولیشن میں رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔بھارت میں صحت کے موجودہ

نظام کے پیش نظر کورونا سے نمٹنے کے لیے دباو کے خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے اکثر ویزے بھی منسوخ کردیے ۔رپورٹ کے مطابق تاج محل کے علاوہ کئی سیاحتی مقامات اور اجانتا عجائب گھر سمیت مذہبی مقامات کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ممبئی میں اس سے قبل اسکولوں، سنیماو?ں، شاپنگ مال اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔بھارت نے نہ صرف یورپ، برطانیہ و ترکی جیسے ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی ہے بلکہ بیرون ممالک رہنے اور وہاں کی شہریت رکھنے والے بھارتیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔بھارتی میڈیکل ریسرچ کونسل کے سینئر عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکام ایک ہزار سے زائد مریضوں کا جائزہ لے رہے ہیں جنہوں نے ان علاقوں کا سفر کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے کیسز سامنے نہیں آئے تاکہ ملک میں وائرس کے پھیلنے کی وجوہات کا سراغ لگایا جائے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…