جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

سعودی عرب میں 16 دن تک سرکاری اداروں میں حاضری معطل ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور کھلی تجارتی منڈیوں کو بھی بند کردیاگیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے عالمی ادارہ صحت کی طرف سے مرتب کردہ سفارشات اور کرونا (کوویڈ۔19) سے شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے حوالے سے اقدامات کی روشنی میں مملکت میں مزید احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔میڈیاروپرٹس کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت کی سفارشات کی روشنی میں ملک بھر میں تمام سرکاری دفاترمیں اگلے 16 دن تک ملازمین حاضری سے روک دیا ہے۔

حکومت نے عارضی طورپر تعلیمی اداروں کو فاصلاتی تعلیم کا طریقہ کار اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ البتہ محکمہ صحت، قومی سلامتی، مسلح افواج اور سائبر سیکیورٹی جیسے اہم اور حساس محکموں کے ملازمین بدستور اپنے دفاتر میں کام کریں گے۔کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خدشے کے تحت فارمیسیوں اور راشن کی دکانوں کے علاوہ دیگر تمام نوعیت کی کاروباری سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ اور کھلی تجارتی منڈیوں کو بھی بند کردیاگیا۔ حکومت نے متعلقہ حکام کو صحت کے حوالے سے 24 گھنٹے الرٹ رہنے اور حکومت کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ حجام کی دکانیں اور خواتین کے بیوٹی سیلون بھی بند کردیے گئے ہیں۔ملک میں بیشتر ہوٹل اور کھانے پینے کے مراکز بند کردیئے گئے ہیں کھلی فضاء والے مراکز پرصرف ہنگامی حالات میں خوردو نوش کی اجازت ہے مگر صارفین کو ان مراکز کی میز اورکرسیاں استعمال کرنے سے منع کیا گیا ہے۔پبلک مقامات، سڑکوں، پارکوں، کیمپوں اور سیرگاہوں میں ھجوم کی شکل میں جمع ہونے سے سختی سے منع کیا گیا ہے۔وزارت برائے دیہی امور نے ملک بھر میں تمام نیلام گھر اور شورومز بند کردیے ہیں۔وزارت برائے افرادی قوت کی طرف سے تمام کمپنیوں، پرائیویٹ اداروں اور فلاحی اداروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ اپنے دفاترکے عملے کو محدود کریں۔ ان کی جانوں کی حفاظت کے لیے تمام ضروری طبی آلات اور حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں۔ کسی بیمار اورمشکوک بیماری کے شکار شخص کا فوری طبی معائنہ کرایا جائے اور اسے حکومت کی طرف سے کرونا کے معائنے کے لیے قائم کردہ مراکز میں پہنچایا جائے۔تمام نجی کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ باہر سے آنے والے تمام ملازمین کو 14 دن کے لیے قرنطینہ منتقل کریں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…