پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

عمان کے دروازے غیرملکیوں کے لیے بند ، جمعہ کے اجتماعات روک دیئے گئے

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسقط(این این آئی)خلیجی ریاست سلطنت عمان کرونا وائرس سے بچائو کے لیے متعدد ہنگامی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سلطنت عمان نے خلیجی ممالک کے باشندوں کے علاوہ دیگر دنیا کے لوگوں کے لیے ملک میں داخلے کے دروازے بند کردیے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی طرف سے متعلقہ انتظامیہ کو بتا یاگیا کہ ملک میں داخلے کے بری، فضائی اور بحری راستوں کی کڑی نگرانی کی

جائے اور خلیجی ملکوں کے شہریوں کے سوا کسی کو ملک میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔خلیجی ممالک سے سلطنت عمان آنے والے تمام افراد کا 14 دن کے لیے قرنطینہ میں قیام لازمی ہوگا۔اس کے علاوہ سلطنت عمان نے عوامی پارکوں کو بند رکھنے ، نماز جمعہ کے اجتماعات کی اور شادی بیاہ جیسے سماجی اجتماعات پربھی عارضی طورپر پابندی عاید کردی ہے۔ نئے فیصلوں کا اطلاق 17 مارچ بہ روز منگل ہوگا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…