پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

روسی آئین میں ترمیم! پوٹن کب تک صدر کے عہدے پر فائز رہیں گے؟جانئے

datetime 15  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی )روس کے صدر ولادی میر پوٹن نے باضابطہ طور پر آئین کی ترمیم پر دستخط کر دیے ہیں جس کے تحت انہیں سن 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے۔اس منظوری سے ایک روز قبل روس کی علاقائی پارلیمنٹس نے اس ترمیم کے حق میں ووٹ دیا تھا۔جنوری میں پوٹن نے اعلان کیا تھا کہ وہ روس کی سیاست کو تبدیل اور آئین میں ردوبدل کرنا چاہتے ہیں۔

کریملن نے اس کی وضاحت اس طرح کی تھی کہ اس کا مقصد پارلیمنٹ اور قصر صدارت کے درمیان اختیارات کی ازسرنو تقسیم کرنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پوٹن جو پچھلے دو عشروں سے روس کے حکمران چلے آ رہے ہیں اور انہوں نے کبھی صدر اور کبھی وزیراعظم کے طور پر اختیارات اپنے ہاتھ میں رکھے ہوئے ہیں، اس ہفتے کے شروع میں وہ ایک نئی ترمیم لے کر پارلیمنٹ میں گئے جس سے انہیں 2024 کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔اس سے قبل آئین کے تحت ولادی میر پوٹن کو تیسری بار الیکشن لڑنے کی اجازت نہیں تھی۔ لیکن اس ترمیم کے بعد وہ نہ صرف 2024 کا الیکشن لڑ سکیں گے بلکہ اس کے بعد 2030 کے انتخاب میں بھی حصہ لے سکیں گے۔ اور الیکشن جیتنے کی صورت میں مزید چھ سال یعنی 2036 تک ملک کے صدر رہ سکیں گے۔‎

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…