پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مطاف میں نماز کی ادائیگی کے دوران لوگوں کی انتہائی کم تعداد، امام کعبہ تلاوت کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے، انتہائی رقت آمیز دعا

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی) امام کعبہ مسجد الحرام میں جمعہ کی نماز کے دوران سورہ رحمان کی تلاوت کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور رو پڑے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امام کعبہ کی بیت اللہ میں نماز جمعہ کے دوران پھوٹ پھوٹ کر رونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مطاف میں بہت ہی کم لوگ نماز جمعہ کی ادائیگی کررہے ہیں اور امام کعبہ سورہ رحمان کی تلاوت کررہے ہیں۔تاہم دوران تلاوت امام صاحب آنسوؤں پر قابو نہ رکھ سکے اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑے۔ نماز جمعہ کے بعد انہوں نے دعا کرائی کہ اے اللہ ہمارے حال پر رحم فرما، بلاؤں اور آفتوں سے ہماری حفاظت فرما۔اس سے قبل خانہ کعبہ کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں شیئر کرائی گئی تھی جس میں خالی مطاف میں نماز عشا کے بعد پرندوں کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سعودی حکومت نے کورونا وائرس کے باعث خانہ کعبہ میں زائرین کے طواف کرنے پر عارضی طور پر پابندی عائد کی ہوئی ہے تاہم پہلی اور دوسری منزل پر طواف جاری ہے۔ اس موقع پر ایک زائرین نے ایک نہایت خوبصورت منظر اپنے کیمرے میں قید کیا جس میں پرندے اللہ کے گھرکا طواف کررہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…