اسلام آباد (این این آئی)مارچ کے دوسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.71 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق کم آمدنی والوں کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.75 فیصداضافہ دیکھاگیا۔ رپورٹ کے مطابق مرغی، انڈے، آٹا، چینی ،تازہ دودھ ،دھی، سمیت 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا ، ادارہ شماریات کے مطابق آلو، پیاز ،دال مونگ ،چنے کی دال ،
اری چاول ،بیف، مٹن، صابن ،ویجی ٹیبل گھی ،کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر، ایل پی جی، لہسن ،دال ماش،سمیت 9اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق دال مسور ،مسٹرڈ آئل ،گڑ،کیلے ،کی قیمتوں میں کمی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،سمیت 28 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق گیس نرخ ،باسمتی چاول، گندم،خوردنی تیل، کے نرخ برقرار رہے۔ادارہ شماریات کے مطابق ملک پاؤڈر، روٹی سادہ ،چائے،سرخ مرچ، کے نرخ برقرار رہے، سگریٹ،نمک ،بجلی کے نرخ ، بجلی کا بلب ،کے نرخ برقرار رہے۔