اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

چین میں کورونا وائرس کس ملک کی فوج نے پہنچایا؟ ثبوت کے طور پر ویڈیو سامنےآگئی ، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 14  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (سائوتھ ایشین وائر)دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والے کورونا وائرس سے متعلق چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس وائرس کو ممکنہ طور پر امریکی فوج نے چین کے شہر ووہان پہنچایا۔ یہ پہلا موقع ہے کہ چینی حکومت نے واضح طور پر کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلانے میں مبینہ طور پر امریکا ملوث ہے۔

سائوتھ ایشین وا ئرکے مطابق اس سے قبل بین الاقوامی ذرائع ابلاغ پر ایسی خبریں گردش کرتی رہی ہیں کہ امریکا نے ہی حیاتیاتی حملے کے تحت کورونا وائرس کو چین بھیجا، تاہم ایسی رپورٹس میں کسی بھی امریکی یا چینی عہدے دار کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔کئی ویب سائٹس اور انٹرنیٹ پر کورونا وائرس سے متعلق کئی تھیوریز اور افواہیں موجود ہیں، جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس چین اور امریکا کی پیداوار ہے، اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے سے بدلا لینے کے لیے ایسا کیا، تاہم ایسی افواہوں پر چین اور امریکی عہدے داروں نے کوئی وضاحت نہیں کی تھی۔لیکن اب چینی محکمہ خارجہ نے امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کے ایک اجلاس کی ویڈیو کو ثبوت بنا کر دعویٰ کیا ہے کہ دراصل کورونا وائرس کو امریکی فوج ہی چین کے شہر ووہان لے کر آئی تھی۔ سا ئوتھ ا یشین وا ئرکے مطابق چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاو نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں امریکی سینیٹ کی وبائی اور پھیلنے والی بیماریوں سے متعلق ذیلی کمیٹی کے اجلاس کی ایک وڈیو شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ وڈیو سے ثابت ہوتا ہے کہ کورونا وائرس پہلے امریکا میں رپورٹ ہوا۔چینی محکمہ خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاو نے ٹوئٹس میں امریکی سینیٹ کی ذیلی کمیٹی کو امریکی ادارہ صحت سینٹرس فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے نمایندے رابرٹ ریڈ فیلڈ کی 2 مختصر وڈیوز شیئر کیں، جن میں وہ ذیلی کمیٹی کو امریکا میں انفلوئنزا سے ہونے والی اموات سے متعلق آگاہ کرتے دکھائی دیے۔سا ئوتھ ایشین وائرکا کہنا ہے کہ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق اگرچہ وڈیوز میں رابرٹ ریڈ فیلڈ نے اعتراف کیا کہ امریکا میں انفلوائنزا سے جو اموات ہوئیں، اسی وائرس کو آگے چل کر نوول کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کا نام دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…