جمعہ‬‮ ، 19 جون‬‮ 2026 

کرونا وبا کی صورت اختیار کرنے کے قریب پہنچ گئی ،عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجادی

datetime 10  مارچ‬‮  2020 |

بیجنگ( آن لائن )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کرونا وائرس ایک وبا کی صورت اختیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے تاہم اب بھی مطلوبہ اقدامات کے ذریعے اس کے پھیلا پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ کرونا وائرس ایک وبا کی صورت اختیار کرنے کے قریب پہنچ چکا ہے تاہم اب بھی مطلوبہ اقدامات کے ذریعے اس کے پھیلا پر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔ادارے کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہینوم گیبریسوس کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد (تقریبا 1.1 لاکھ) میں سے 93 فی صد کیس چار ملکوں میں ریکارڈ کیے گئے۔ یہ ممالک چین، جنوبی کوریا، اطالیہ اور ایران ہیں۔ایک پریس کانفرنس کے دوران ٹیڈروس نے واضح کیا کہ کرونا وائرس بہت سے ممالک میں قدم جما چکا ہے جس کے بعد اس کے حقیقی طور پر ایک وبا میں تبدیل ہونے کا خطرہ جنم لے چکا ہے۔ تاہم اس پر کنٹرول پایا جا سکتا ہے اور بات کا خلاصہ یہ ہے کہ ہم کرونا وائرس کے رحم و کرم پر نہیں ہیں۔ ٹیڈروس نے مزید کہا کہ یہ خواہ وبا ہو یا نہ ہو ، کھیل کا اصول ہر گز تبدیل نہ ہو گا، اور وہ یہ کہ کبھی ہار نہ مانو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…