پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں ریکارڈ کمی

datetime 9  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/ اسلام آ با د (آن لائن)کرونا نے دنیا بھر میں تیل کی قیمتیں گرا دیں، عالمی منڈی میں 26 فیصد تک ریکارڈ کمی ہوئی، دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں 26 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد امریکی خام تیل 30 ڈالر 50 سینٹ فی بیرل پر ٹریڈ ہونے لگا۔

برطانوی خام تیل بھی 25 فیصد سستا ہو گیا جس کے بعد برطانوی خام تیل 34 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ سعودی عرب نے تیل کی پیدوار بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ادھرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کا ہی شدید مندی سے ہوا اور 100 انڈکس میں 2100 کی پوائٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر پہلے چند منٹ کے دوران ہی انڈکس میں 5 اعشاریہ 83 فیصد کم ہوا، مجموعی طور پر انڈکس میں 2106 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت 45 منٹ کے لیے روک دی گئی۔سعودی عرب کی جانب سے تیل کی قیمتوں میں کمی کے عالمی معیشت پر منفی اثرات سامنے آ رہے ہیں۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 25 فی صد تک کم ہو گئی ہے اور ٹوکیو اسٹاک میں 5 فی صد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی جب کہ امریکا، آسٹریلیا، ہانگ کانگ اور شنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…