جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

نیند کی گولیاں دماغی کینسرکاموجب بن سکتی ہیں

datetime 5  اگست‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ماہرین نے ایک طویل تحقیق کے نتیجے میں ثابت کیا ہے کہ نیند کی گولیوں کا استعمال پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ذہنی تناو اور دیگر مسائل کی وجہ سے نیند کی گولیوں کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے اور اندازہ ہے کہ برطانیہ میں ہر دسواں فرد جبکہ امریکی آبادی کا پانچ فیصد حصہ ایسی گولیوں کے سہارے ہی سوتا ہے۔ ماہرین نے اس تحقیق کیلئے جن نیند کی ادویات کا جائزہ لیا تھا اس میں زی گروپ اور بینزو ڈائیزیپائن گروپس شامل ہیں۔ انہی گروہوں میں ویلیئم اور زینیکس جیسی عام استعمال کی جانے والی گولیاں بھی شامل ہیں۔ ناروے، فن لینڈ اور برطانوی ماہرین کی مشترکہ کوششوں سے کی گئی اس تحقیق سے معلوم ہوا کہ ان ادویات کی وجہ سے ناک، منہ اور حلق میں موجود سانس کی نالی میں زخم بن جاتے ہیں جو کہ جلد ہی کینسر میں تبدیل ہوجاتے ہیں۔ یہ ادویات جتنا طویل عرصہ لی جاتی ہیں، اسی قدر ان کے نقصانات بھی بڑھتے جاتے ہیں نیز انہیں استعمال نہ کرنے والوں کی نسبت وہ افراد جو ہفتے میں دو بار ایسی ادویات کا استعمال کرتے ہیں، ان میں لنگز کینسر کا خطرہ اڑھائی گنا تک بڑھ جاتا ہے نیز تین برس تک استعمال کی صورت میں اس کے نقصانات انتہائی خوفناک شکل اختیار کرلیتے ہیں۔ واضح رہے کہ نیند کی گولیوں کے انسانی صحت اور پھیپھڑوں پر منفی اثرات کے بارے میں ماضی میں بھی اشارہ دیا جاچکا ہے تاہم یہ تمام تحقیقات اس قدر مختصر مدت کی تھیں، کہ ان کی بنیاد پر نتائج اخذ کرنا مشکل تھا تاہم اس بیس سالہ تحقیق کی روشنی میں ماہرین اپنے دعوے کے حوالے سے بے حد پراعتماد ہیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…