خیبر ایجنسی(نیوزڈیسک)خیبر ایجنسی کے تحصیل باڑ ہ میں گزشتہ چھ سالہ دہشت گردی کے دوران تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کی گئی۔جزوی تباہ شدہ مکان کی ڈیڑھ لاکھ جبکہ مکمل تباہ شدہ مکان کی 4 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائیگا۔خیبر ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ شہاب علی شاہ کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ نے تحصیل باڑہ میں گزشتہ 6 سالوں کے دوران دہشت گردی کے باعث تباہ شدہ مکانات کا سروے شروع کیاہے۔ مکمل تباہ شدہ مکان کے لئے 4 لاکھ روپے نقد امداد فراہم کی جائیگی۔ جبکہ جزوی طور پر تباہ شدہ مکان کا ڈیڑھ لاکھ روپے معاوضہ دی جائیگی۔ سروے مکمل ہونے کے بعد امدادی کاروایاں شروع کی جائیگی۔







































