فیصل آباد(آن لائن ) کروانا وائرس کا خطرہ، عطائی ڈاکٹرز اور نیم حکیم کروانا وائرس کا مکمل علاج کے نام پر شہریوں کو لوٹنا شروع کردیا،شہریوں کی شکایات پر محکمہ صحت نے کروانا وائرس کے علاج کا جھانسہ دیکر شہریوں کولوٹنے والے عطائیوں ، نیم حکیموں کیخلاف شکنجہ تیار کرلیا، آن لائن کے مطابق چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب کی جانب سے جاری ہونیوالے صوبہ بھر کے ڈرگ کنٹرولر ، ڈپٹی ڈرگ انسپکٹر ز اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے نمائندوں کو کہا گیا ہے کہ صوبہ بھر کے بعض مقامات پر عطائی ڈاکٹروں ،نیم حکیموں کی جانب سے
کرونا وائرس کے مکمل علاج کرنے کی تشہیر کی جارہی ہے جوکہ علاج معالجہ کے بہانے سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں حالانکہ کرانا کا مکمل علاج دریافت کیا جارہا ہے اور عطائی ڈاکٹرز اور نیم حکیم کروانا وائرس کا مکمل علاج کرنیکی تشہیر کرتے ہوئے لوگوں کولوٹ رہے ہیں اسی حوالے سے اگر کسی جگہ پر عطائی ڈاکٹر اورنیم حکیم کیخلاف فوری ایکشن لیکر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اورشہریوں کو کرونا وائرس کے علاج بارے معلومات فراہم کی جائیں تاکہ وہ ایسے عطائیوں اور نیم حکیمو کے جھانسہ میں آسکیں ۔