اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عراق کے شمالی علاقوں میں داعش کے خلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ الانبار، صلاح الدین اور کرکوک میں فورسز سے لڑائی میں 124 داعش جنگجو کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں کئی علاقوں میں داعش کو شکست کا سامنا ہے۔ عراق کے علاقے البغدادی، الرمادی اور فلوجہ میں داعش کے ٹھکانوں پر عالمی اتحادی افواج کی بمباری بھی جاری ہے۔