ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

ڈرامہ سیریل’’عہد وفا ‘‘کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع

datetime 7  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل’’عہد وفا ‘‘کی آخری قسط کی سینما گھروں میں نمائش کے لیے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی ۔ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ۔ شائقین بک اِٹ نا ئواور دیگر سینمائوں کی ویب سائٹس سے ٹکٹیں خرید سکتے ہیں۔دوسری جانب ’’عہد وفا ‘‘کی آخری قسط کے ٹریلر نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ مذکورہ ڈرامہ سیریل کی آخری قسط کے

ٹریلر کو صرف یوٹیوب پر 50 لاکھ مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔وطن کی مٹی سے کیے گئے عہد وفاکی داستان ڈرامہ سیریل عہد وفا میں دوستی کے لازوال جذبے اور وطن سے محبت کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے۔اس غیرروایتی ڈرامے کے اچھوتے موضوع، جاندار اداکاری اور سماجی حقائق کی عکاسی نے عوام میں اس ڈرامے کی مقبولیت کو چار چاند لگا دئیے۔سینما گھروں میں ’’عہد وفا ‘‘کی آخری قسط 14مارچ کو دکھائی جائیگی جبکہ ٹی وی کے ناظرین 15 مارچ کو اس ڈرامے کی آخری قسط دیکھ سکیں گے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…