اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خام تیل کی قیمت عالمی منڈی میں اڑھائی سال کی کم ترین سطح پر آگئی ۔ تفصیلات کےمطابق گزشتہ دو ماہ میں تیل کی قیمت میں 30فیصد کمی دیکھنے میں آئی ۔ عالمی منڈی میں خام مال تیل کی قیمت 49 ڈالر 82 سینٹ فی بیرل مقرر کی گئی ہے۔ 2017 ءکے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت پہلی بار 50 ڈالر فی بیرل کی حد سے نیچے گری ہے ۔
یہاں یہ بات قابل غور ہے کہ 2017 ءمیں پٹرول کی قیمت 71.3روپے فی لیٹر ، ہائی سپیڈ ڈیزل 79.9 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل44 روپے مقرر کیا گیا تھا ۔تاہم پاکستان میں خام تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، پیٹرول کی قیمت122.60روپے فی لیٹر ، سپیڈ ڈیزل 122.26روپے جبکہ لائٹ 77روپے 51پیسے فروخت ہو رہا ہے ۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گرنے پاکستان میں بھی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خام تیل کی گرتی قیمتوں کے پیش نظر پاکستان میں بھی اس کے اثرات آسکتے ہیں ۔ حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں فوری کم کرے تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ ریلیف عوام کو مل سکے ۔ تیل کی گرتی قیمت سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں پیٹرول 27روپے لے کر 40روپے تک فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے ۔