بدھ‬‮ ، 23 ستمبر‬‮ 2026 

کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بھاری فنڈ کی منظوری

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

کراچی (آن لائن)  سندھ کابینہ نے  کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے 100 ملین روپے فنڈ کی منظوری دیدی، جبکہ انڈس اسپتال کے ساتھ ایم او یو بھی کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کابینہ ارکان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے 5000 ٹیسٹنگ کٹس منگوالی ہیں، ہم ٹیسٹ ان کا کرینگے جنہوں نے ایران اور چین کا سفر کیا ہوگا،یا جو شخص ان کے ساتھ رہا ہو

جس نے وہاں کا سفر کیا ہو،ان کا ٹیسٹ ہوگا جس کی علامات ہوں، مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چین سے آنے والے مسافروں کو 14 دن کی قطرینہ کر کے پھر بھیج رہے ہیں، ایران سے بغیر قطرینہ آ گئے اس لئے صرف ایران سے آنے والوں میں سے 2 لوگوں میں وائرس ظاہر ہوا ہیمیں ذاتی طور پر اس مسئلے کو دیکھ رہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تمام متعلقہ اداروں کے نمائندوں سے اجلاس کرتا ہوں، ہم نے لوگوں کو گھروں میں بھی آئیسولیشن میں رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ اسکول اس لئے بند کئے کہ بچوں کا اسکول جانا لازمی ہے اور شاپنگ سینٹر جانا لازمی نہیں ہے، جو ایران سے آئے ہیں ان کے بچے بھی اسکول جاتے تو پھر یہ مسئلہ سنگین ہوجاتا،یہ ہی وجہ ہے کہ اسکول بند کئے ہیں، جو لوگ ایران سے آئے ہیں اور ان کی آئیسولئیشن میں 13 مارچ کو 14 دن ہو جائیں گے پھر ہم اسکول کھول دینگے، سیکرٹری صحت نے اجلاس کو بتایا کہ پاکستان میں کل 4 کرونا روائرس کے کیسز ہیں جس میں 2 کراچی میں ہیں سندھ حکومت نے آگاہی، احتیاطی تدابیر، سندھ میں 9 آئیسولیشن سینٹرز قائم کئے ہیں جن میں 118 بیڈ ہیں این آئی ایچ (وفاقی حکومت) اور آغا خان اسپتال میں ٹیسٹنگ کی سہولیات ہیں2301 ایران سے آنے والے لوگوں کو شناخت کیا گیا ہے900 پاکستانی ابھی تک ایران میں ہیں 53 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جس میں صرف 2 پازیٹو آئے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…