پیر‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2026 

بھاری مقدار میں ڈیزل متفرق اشیاء سمگل ہونے کا خدشہ

datetime 3  مارچ‬‮  2020 |

کراچی(آن لائن) پاکستان کوسٹ گارڈزکو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ وندر (بلوچستان) سے بھاری مقدار میں ڈیزل اور متفرق اشیاء  اسمگل ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے خفیہ ذرائع کی نشا ندہی کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز کے علاقہ کمانڈرنے جوانوں کے ہمراہ موبائل گشت پارٹیاں ترتیب دیں اور مشکوک مقامات کی نگرانی شروع کر دی گئی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مختلف جگہوں میں

کی گئی کاروائیاں کی گئیں ۔ترجمان کے مطابق وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر 02مختلف کا روائیوں کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی کار اور لینڈ کروزر کو کاغذات نہ ہونے کی وجہ سے تحویل میں لے کر 03افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ موبائل گشت کے دورا ن وندر شہراور نا کہ کھاری چیک پوسٹ سے مختلف گاڑیوں سے 55,635 لیٹرایرانی ڈیزل برآمد کر تے ہو ئے 05 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔وندر(بلوچستان) کے قریب واقع ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرگاڑیوں کی تلاشی کے دوران غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کی جانے والی ا شیاء میں 2,235کلوگرام چھالیہ،755عدد ٹائر،2,215پیکٹ انڈین گٹکا، 1,955 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 47بیگز چائنا سالٹ، 815پیکٹ نسوار اور200کلو گرام غیرملکی کپڑا ضبط کر لیا گیا۔پسنی (بلوچستان) بدوک اورشادی کورکے ایریا میں موبائل گشت کے دوران خفیہ طریقے سے چھپایا گیا 98,000لٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کرلیاگیا۔جبکہ ایک اور کاروائی کے دوران کراچی ہاربر سے ایک لانچ سے غیر قانونی طریقے سے اسمگلنگ کیاجانے والا 4,500 لیٹر ایرانی ڈیزل بر آمد کر لیا گیا۔ تمام اسمگل کی جانے والی کار، لینڈ کروزر، چھالیہ،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور08افراد کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جا ری ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ،ایرانی ڈیزل، متفرق اشیاء اور گاڑیوں کی مالیت تقریباً 54کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ  وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…