سرگودھا(این این آئی)سرگودھا شہر کے علاقہ یونیورسٹی روڈ کے محلہ میں 5 اوباش نوجوانوں نے غیر فطری فعل کے لئے موٹرسائیکل پر سوار نہ ہونے پر مدرسہ کے 16 سالہ طالب علم کو شاہراہ عام پر برہنہ کر دیا اور بچے کے شور مچانے پر لوگوں کے متوجہ ہوتے ہی ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی۔زرائع کے مطابق فاروق کالونی کے ٹھیکیدار محمد افضل کا 16 سالہ بیٹا محمد تجمل پیر محمد کالونی مدرسہ میں
تعلیم کے مقیم ہے جس کے پڑھائی میں وقفہ کے دوران مدرسہ سے باہر آنے پر 5 اوباش نوجوانوں فیض وغیرہ نے غیر فطری فیل کے لئے موٹرسائیکل پر سوار کرنے کی کوشیش کی جس میں ناکامی پر اوباش افراد نے 16 سالہ بچے کو گلی میں برہنہ کر دیا جس کے شور مچا دینے پر لوگ متوجہ ہوئے تو ملزمان فرار ہو گئے پولیس تھانہ کینٹ نے بچے کے والد محمد افضل کی فیض اور ضیا ء کے علاوہ تین نامعلوم کے خلاف دائر درخواست پر واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔