لندن (این این آئی)تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کی وجہ سے انگلش کے فٹبال کلب ’نیوکیسل یونائیٹڈ‘ نے کلب میں کھلاڑیوں اور اسٹاف کو آپس میں ہاتھ ملانے پر پابندی عائد کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایک رسم کے تحت صبح کلب آنے کے بعد سب ایک دوسرے سے ہاتھ ملاتے ہیں تاہم اب ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد انتظامیہ نے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔دوسری جانب چین سے پھیلنے والے اس پْراسرار کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہونے والے’اسپورٹس ایونٹس‘ بھی بہت متاثر ہونے لگے۔