ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان میں انفنکس نے ایک خاص اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 29  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان میں اسمارٹ فون برانڈ میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی انفنکس نے اپنے جدید اور اعلیٰ معیاری پراڈکٹس کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے پاکستان میں اسمارٹ فون صنعت کاری کے پہلے برانڈ کا اعزاز حاصل کرلیا۔ یاد رہے کہ انفنکس کی جانب سے پاکستان سے صنعت کاری کے آغازکی بنیادی وجہ کمپنی کی پاکستان میں مسلسل سرمایہ کاری ہے، جس کا مقصدلیبر کو بااختیار بنانے کے

مشن میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔ ملک کے ’میڈان پاکستان‘ کے اقدام کی صف بندی میں، ملک کو ایک علاقائی ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنے کیلئے کمپنی اپنی سرمایہ کاری میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، اور کمپنی نے اپنے مشن اور پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے مقامی مقصد کی تکمیل میں ایک قدم اور بڑھایا ہے۔ کرونا وائرس کی غیر ضروری اندیشے اور انفنکس کی جدید مصنوعات تک عدم رسائی روکنے کیلئے چینی اسمارٹ فون برانڈ کی ملک میں مینوفیکچرنگ مددگار ثابت ہو رہی ہے،اور مقامی ملازمین خاص طور پر خواتین کو با اختیاز بنانے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، کیونکہ انفنکس پاکستان کی فیکٹری میں کام کرنے والی افرادی قوت کا 60فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے۔ اس موقع پر انفنکس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر Mr. Joe Hu کا کہنا تھا کہ ہماری نظراپنے صارفین کے تجربات کو بہتر بنانا ہے، چاہے وہ ہماری مصنوعات کے ذریعے ہو یا پھر ان پراڈکٹس کی تیاری کے ذریعے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صنعت کاری کا مقصد لیبر خاص طور پر خواتین لیبر کو بااختیار بنانے کے ساتھ اپنے مشن کو آگے بڑھانا ہے۔ انفنکس کو دور حاضر میں پاکستان میں سب سے بڑی موبائل فون پروڈکشن اور تیار کرنے والی کمپنی کی حیثیت حاصل ہے، موجودہ فیکٹری ہرسال 3ملین(30لاکھ)یونٹس(موبائل فونز) تیار کرتی ہے، ملک میں فروخت ہونیوالے تمام مصنوعات مقامی فیکٹریوں میں تیار کی جارہی ہیں، جس میں اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس اور دیگر ڈیوائسز شامل ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…