ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے عوام کو ہزاروں لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ پینے سے بچا لیا گیا

datetime 25  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) زندہ دلانِ لاہور کے باسی ہزاروں لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ پینے سے بچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ملاوٹ زدہ دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 11 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 40 ہزار لیٹر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی۔ 28 ہزار 500 لیٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ

کارروائیوں کے دوران دودھ ناقص، گاڑیوں کے ٹینکرز آلودہ اور بدبودار پائے گئے۔ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا، فارملین اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتی ہیں۔عوام کو ملاوٹ سے پاک، خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…