اسلام آباد(آن لائن)چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہرمن اللہ نے نیب کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھا دئیے۔سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کیس میں دوران سماعت انہوں نے ریمارکس دئیے کہ نیب لوگوں کو کمزور بنیادوں پر کیس بنا کر گرفتار کررہا ہے۔نیب کے پاس مضبوط شواہد نہیں ہوتے۔
نیب کے تفتیشی افسر میں اتنی اہلیت نہیں ہوتی کہ وہ ملزمان کو گرفتار کئے بغیر تفتیش کرسکے۔برطانیہ میں ایک ایسا کیس بھی ہے جس میں ملزم کو گرفتار کئے بغیر اس سے تفتیش کی گئی۔نیب آرڈیننس میں ترمیم کی بھی کوئی ضرورت نہیں تھی۔نیب کے احتساب پر لوگ اس وقت اعتماد کریں گے جب ان کی تفتیش کا طریقہ کار درست ہوگا اور مضبوط بنیادوں پر ملزمان کے خلاف کیس بنیں گے