جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

آئی ایس آئی دفتر پر حملہ کرنے والوں کی معاونت کے جرم میں امریکی شہری کو قید کی سزا

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی عدالت نے 2009 میں لاہور میں حساس ادارے کی عمارت پر خودکش حملہ کرنے والے دہشت گرد اور اس کے گھر والوں کی مالی معاونت کے الزام میں پاکستانی نڑاد شہری کو ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی عدالت نے ریاست پورٹ لینڈ اوریگن کے رہائشی 51 سالہ ریاض قادر خان کو پاکستان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے جرم میں ساڑھے 7 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ ریاض قادر خان نے رواں برس فروری میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا اس نے حملہ کرنے کے لئے مالدیپ کے شہری علی جلیل کو تقریباً 2500 ڈالر دینے تھے۔واضح رہے کہ ریاض قادر خان پر آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کی مالی معاونت کے الزام میں 2013 میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ آئی ایس آئی کے لاہور دفتر میں مئی 2009 کو ہونے والے حملے میں 35 افراد جاں بحق جب کہ 300 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…