کراچی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ نے سبھی کو اپنے سحرمیں جکڑ رکھا ہے۔ ایسے میں گلوکار عاصم اظہر نے اپنی قریبی دوست اداکارہ ہانیہ عامر پر واضح کیا ہے کہ ان کی پسندیدہ ٹیم کوآسان نہ سمجھیں۔عاصم کی یہ ٹویٹ گزشتہ روز پی ایس ایل کے میچز میں کراچی کنگز کے ہاتھوں پشاور زلمی کی شکست کی وجہ سے کی گئی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاصم اظہر نے لکھا ہاں جی ہانیہ،
مانا کہ آپ کی زلمی ٹیم اچھی ہے لیکن کراچی کو ایزی نہیں لینا۔عاصم اظہرپی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کے آفیشل ترانے تیار ہیں کا حصہ ہیں اور کراچی کنگز کی حمایت کررہے ہیں۔عاصم نے ہانیہ سے پشاور زلمی کے اچھا ہونے کا اس لیے کہا کیونکہ ہانیہ نے پشاور زلمی کے آفیشل ترانے میں مہوش حیات کے ساتھ پرفارم کیا ہے۔عاصم اظہر کی ٹویٹ پرسوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ ردعمل ظاہر کیا۔