اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائی میں کمی ہوگئی،امریکی رپورٹ

datetime 20  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ نے دہشت گردی سے متعلق 2014 کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا کہ پاکستانی فوج طالبان سمیت تمام کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کررہی ہے جب کہ جن ممالک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ا±س میں پاکستان سرفہرست ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے مختلف ممالک میں دہشت گردی کے واقعات سے متعلق 2014 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 2014 میں دنیا کے 95 ممالک دہشت گردوں کی کارروائیوں کا نشانہ بنے اور ان واقعات میں 35 فیصد اضافہ ہوا جب کہ دہشت گردی سے ہلاکتوں میں 81 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جن میں عراق، افغانستان سرفہرست ہیں تاہم کچھ ممالک میں ان کارروائیوں میں کمی بھی دیکھنے میں آئی جس میں پاکستان سرفہرست ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی اور فرقہ وارانہ بنیاد پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم افواج پاکستان تحریک طالبان سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بلا تفریق آپریشن کررہی ہے جب کہ افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کے بھی پاکستان میں محفوظ ٹھکانے تلاش کیے جارہے ہیں۔رپورٹ میں ایران کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران نے جوہری مذاکرات کے باوجود شام کو ہتھیار فراہم کیے اور عراق میں داعش جب کہ لبنان میں حزب اللہ اور فلسطین میں حماس کی پشت پناہی بھی کی۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…