منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی معیشت مضبوط سے مضبوط ترین ہو گی جاپان نے پاکستان کیساتھ روابط بڑھانے کیلئےبڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 19  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کراچی میں تعینات جاپان کے قونصل جنرل توشی کازوایسو مورانے جاپان اور پاکستان کے مابین دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ملکوںکے تاجرایک دوسرے کے ساتھ روابط بڑھائیں اور روایتی شعبوں سے ہٹ کرتجارت کی نئی راہیں تلاش کریں تاکہ جاپان اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دیاجاسک

ے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن( پی سی ڈی ایم اے)کے دورے کے موقع پر اجلاس سے خطاب میں کہی۔اس موقع پر چیئرمین پی سی ڈی ایم اے وسابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا،وائس چیئرمین آصف ابراہیم ،سابق چیئرمین عارف بالاگام والا،چوہدری نصیر بھی دیگر بھی موجود تھے۔جاپانی قونصل جنرل نے پی سی ڈی ایم اے ممبران کو ترجیحی بنیادوں پرویزے کے اجراء کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہاکہ کمرشل امپورٹرز کو ملٹی پل ویزہ کے حوالے سے بھی غورکیا جائے گا تاہم فی الحال اس کی یقین دہانی نہیں کروائی جاسکتی ۔انہوں نے بتایا کہ تھائی لینڈ میں5ہزار جاپانی کمپنیاں جبکہ چین میں 20ہزار جاپانی کمپنیاں کام کررہی ہیں اس کے برعکس پاکستان میں صرف 85کمپنیاں کام کررہی ہیں جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے اس ضمن میںپاکستانی حکومت کو ایسی پالیسیاں وضع کرنا چاہیے جو جاپانی کمپنیوں کو یہاں سرمایہ کاری کرنے کی طرف راغب کرسکیں۔انہوں نے جاپان اور پاکستان کے مابین تجارتی وفود کے تبادلے،بزنس ٹوبزنس میٹنگز کی ضرورت پر بھی زور دیا۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے وسابق ڈائریکٹر کراچی اسٹاک ایکسچینج امین یوسف بالاگام والا نے جاپانی قونصل جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جاپان سے کیمیکلز اینڈ ڈائز کی پاکستان کے لیے درآمدات زیادہ تھیں جو اب محدود ہو کر رہ گئی ہیں جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔ جاپان 25ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل مصنوعات دنیا بھر سے درآمد کرتا ہے لہٰذا جاپان پاکستان سے ٹیکسٹائل مصنوعات درآمد کرے جو اپنے اعلیٰ معیار کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔اسی طرح سمندری خوراک، سرجیکل آلات اور سیاحت کے شعبوں میں بھی باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔امین یوسف بالاگام والا نے جاپان کے لیے پاکستانی برآمدات میں کمی کی ایک وجہ ڈیوٹی ٹیرف 8سے 10فیصد کیے جانے کو قرار دیا جبکہ آزاد تجارتی معاہدے پر بھی زور دیا۔انہوں نے جاپانی تاجروں کو پاکستان میں کیمیکلزوڈائز کے مینوفیکچرنگ یونٹس لگانے کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے ٹیکسٹائل سیکٹر میں اس کی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے اور ہمارے بغیر ٹیکسٹائل انڈسٹری نہیں چل سکتی لہٰذا دونوں ملکوں کے تاجر اس حوالے سے مشترکہ شراکت داری کا جائزہ لیں جوپاکستان اور جاپان کی معیشتوں کے لیے فائد ے مندثابت ہوگا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…