اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کار عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج نےر عد 2 کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا ۔ پاکستان فضا سے زمین اور سمندر پر مار کرنیوالے کروز میزائل ر عددوئم بنانے میں کامیاب ہو گیا ۔بتایا گیا ہے کہ میزائل 600 کلومیٹر تک زمین اور سمندر پر اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔رعد2 میزائل نظام رہنمائی اور نیوی گیشن کی جدید ٹیکنالوجی
سے لیس ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میزائل نظام اہداف کی جانچ کرنے کے ساتھ ساتھ پوری مہارت کیسا تھ ساتھ نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ کروز رعد 2میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر پاکستان عارف علوی ، وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سائنسدانوں اور انجینئر ز کو مبارکباد پیش کی گئی ۔میزائل کے 100 فیصد اہداف حاصل کرنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی مبارکباد پیش کی ہے۔