پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

اسرائیلی فوجیوں کو پھنسانے کی چال کامیاب، عسکری حکام نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 17  فروری‬‮  2020 |

بیت المقدس (این این آئی)فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کو استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی فوجیوں کے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی حکام نے بھی حماس کی طرف سے سوشل میڈیا کے ذریعے فوجیوں کے بارے میںمعلومات کے حصول کی کوشش کا اعتراف کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسرائیلٰی فوج کی

طرف سے اعتراف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر خوبصورت اور پرکشش لڑکیوں کی تصاویر پرمبنی اکائونٹس سے اسرائیلی فوجیوں کو دوستی کا پیغام بھیجا جاتا اور فرینڈ ریکوسٹ قبول کرنے کے بعد فوجیوں کو ڈرٹی سافٹ ویئر ڈائون لوڈ کرنے کو کہا جاتا تاکہ اس کے ذریعے حماس متعلقہ فوجی کے بارے میں اہم معلومات حاصل کرسکے۔ حماس نے اس ھربے کی مدد سے نہ صرف اسرائیلی فوجیوںبلکہ دیگر اسرائیلی شہریوں کو بھی اپنے چنگل میںپھنسانے کی کوشش کی ہے۔ تاہم صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حماس کی سوشل میڈیا کے ذریعے فوجیوں کو پھنسانے کی کوشش ناکام بنادی ہے جب کہ حماس کا دعویٰ کے کہ وہ اسرائیلی فوجیوں کے اہم ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔‎تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کرنل جوناتھن کونریکس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حالیہ مہینوں میں درجنوں فوجیوں کے فون ہیک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی ہمیں معلوم ہوگیا کہ اس طرح کے حربے پیچھے کسی جنگجو گروپ کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔ تحقیقات کرنے پر پتہ چلا کہ یہ سب کچھ حماس کررہی ہے۔کرنل کونریکس نے یہ بھی واضح کیا کہ حماس کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوجیوں کو چنگل میں پھنسانے کی یہ تیسری کوشش ہے۔ اس سے قبل گذشتہ برس جولائی میں ایسی ہی ایک پیچیدہ مہم سامنے آئی تھی جس میں اسرائیلی فوجیوں کے

موبائل فون اور دیگر معلومات کے حصول کی کوشش کی گئی تھی۔کونریکس نے انکشاف کیا کہ حماس نے متعدد سماجی پلیٹ فارمز ، بشمول واٹس ایپ ، فیس بک ، انسٹاگرام اور ٹیلیگرام کا استعمال کرتے ہوئے لڑکیوں کی تصاویر کی ڈی پی والی آئی ڈیز سے فوجیوں سے رابطہ کیا۔ترجمان نے واضح کیا ایک آئی ڈی سے ایک خود کو ایک نئی تارک وطن خاتون ظاہر کرنے والے شخص نے کہا کہ

اس کی عبرانی زبان کم زور ہے اور وہ سیکھنا چاہتی ہے۔ براہ راست کال کے بجائے وہ بعض اوقات یہ بہانہ کرتا کہ اسے سماعت میں دشواری ہے۔ اس لیے وہ صرف تحریری مکالمہ چاہتی ہے۔ اس دوران وہ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کرتا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس کی سابقہ کوششوں کے مقابلے میں تازہ کوشش سوشل انجینئرنگ کی سطح بہت اونچی ، نفیس اور زیادہ موثر ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حماس کے عناصر سوشل میڈیا کے استعمال کی اپنی مہارت میں اضافہ کر رہے ہیں۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…