جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

حکومت چلانے اور پارٹی بنانے میں نعیم الحق کا سب سے زیادہ کردار تھا،چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کی واپسی بارے حیران کن بات کر دی

datetime 16  فروری‬‮  2020 |

جدہ (آن لائن )مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے عمران خان نعیم الحق کے کئے گیے وعدے اب پورے کریں گے حکومت چلانے اور پارٹی بنانے میں نعیم الحق کا سب سے زیادہ کردار تھا ہمارے اتحاد بنانے میں بھی انکا ہم کردار رہا ہے اس وقت پاکستان کی معاشی صورت حال بہت خراب ہو چکی ہے اور ہمارے مثبت مشوروں کو وزیر اعظم عمران خان حکومت پر تنقید سمجھتے ہیں اس وقت سب کو ملکر ملک کا سوچناہے

اگر ملکی یہی صورتحال رہی تو آئندہ تین ماہ بعد کوئی پاکستان کا وزیر اعظم بننے کو بھی تیار نہیں ہو گا۔ جدہ میں سعودی عرب کے پارٹی زمہ دران چئیرمین چوہدری اظہر وڑائچ اور صدر سفیان گجر کے ہمرہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتحاد میں شامل فسادئیے نہ جانے وزیر اعظم کو کیا رپورٹ دیتے ہیں ملک میں آٹا، چینی بحران پیدا ہونا حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں اسکی زمہ داری پالیسی بنانے والوں ہیں جب ہماری اپنی ضرورت نہیں پوری ہو رہی تو ہم کیوں چیزیں ایکسپورٹ کرتے ہیں ن لیگ سے متعلق سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کا ملک میں واپس آنا نہ آنا برابر ہے کیونکہ ان کی سیاست میں کوئی حیثیت نہیں ہے پارٹی کو ووٹ نوازشریف کی وجہ سے ملتا ہے شہباز شریف کی کوئی حیثیت نہیں اسمبلی میں ملک کے خلاف بولنے والوں اور تمیز کی حدیں پار کرنے والوں کی رکنیت معطل کی جائے اختلا ف تمیز کے دائرے میں رہ کر کیا جائے ذاتی پگڑیاں نہ اچھا لی جائیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار ہوں اوورسیز کے لیے ہم نے اپنے دور حکومت میں میت فری لانے کا طریقہ بنایا تھا موجودہ حکومت اوورسیز کی مشکلات کم کریں اور اورسیز پے ٹیکس نہ لگائے اور موبائل پر چھوٹ دے اوورسیز ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…