جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بلندشرح سود،تعمیراتی اور صنعتی شعبہ میں سرمایہ کاری رک گئی

datetime 11  فروری‬‮  2020 |

کراچی(این این آئی)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی شرح سود انتہائی بلند سطح پر ہونے سے تعمیراتی اور صنعتی شعبے میں سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ رپورٹ کے مطابق معاشی بدحالی کے شکار ممالک میں ڈسکائونٹ ریٹ دوہرے اعداد میں جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں 5 فیصد سے بھی کم ہے۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ شرح سود ارجنٹینا کی 30فیصد ہے ۔

پاکستان میں مرکزی بینک کی شرح سود 13.25 فیصد ہے ۔ ایران میں 18 جبکہ گھانا اور ازبکستان کی شرح سود 16 فیصد ہے ۔انگولا میں یہ شرح 15.50 اور نائیجیریا میں 13.50 فیصد ہے ۔مصر میں 12.25،یوکرائن میں 11 ،ترکی میں 11.25فیصدہے ۔ کاروباری افرادکے مطابق ڈسکائونٹ ریٹ میں خاطر خواہ کمی ہونے تک ملک میں معاشی ترقی اور روزگار کے اہداف حاصل کرنا مشکل ہیں ۔ماہرین کے مطابق اس وقت13.25فیصد مرکزی بینک کی شرح سود ہے جب نجی بینک قرض دیں گے تو اپنے منافع اور سروس چارجز کا اضافہ کرتے ہیں جس سے مزید 6سے 7فیصد شرح سود بڑھ جاتی ہے ۔ماہرین نے کہاکہ مرکزی بینک کو ڈسکائونٹ ریٹ 10 فیصد سے کم کرنا چاہئے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…