اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کی ریفیوجی ایجنسی کی 2018ء کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے والوں میں ترکی اور پاکستان شامل ہیں، ترکی میں مہاجرین کی تعداد 3.7 ملین ہے جبکہ پاکستان میں 1.4 ملین ہے۔ اقوام متحدہ کی اس رپورٹ میں مزید انکشاف ہوا ہے کہ مسلسل پانچویں سال ترکی نے بڑی تعداد میں مہاجرین کی میزبانی کی ہے
جن کی تعداد 3.7 بنتی ہے۔ اس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2018ء کے آخر میں پاکستان نے دوسرے نمبر پر مہاجرین کی میزبانی کی جن کی تعداد 1.4 ملین بنتی ہے۔ پاکستان میں پناہ گزینوں کی زیادہ تعداد افغانستان سے تعلق رکھی ہے۔ اس رپورٹ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مہاجرین کو سب سے زیادہ پناہ دینے والے مغربی ممالک نہیں ہیں بلکہ ترکی اور پاکستان ہیں۔