اسلام آباد (این این آئی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے تصدیق کی ہے کہ پمز ہسپتال میں 6 کورونا وائرس کے مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کر دیئے گئے۔جمعہ کو کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کے حوالے سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پمز ہسپتال میں 6 کورونا وائرس کے مشتبہ مریض آئسولیشن وارڈ منتقل کیا گیا تھا
جن میں 3 پاکستانی اور 3 چینی شہری شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے سیمپل وائرس کی تشخیص کے لیے این آئی ایچ بھیج دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئسولیشن وارڈ میں زیر نگہداشت پہلے سے چار مریضوں میں سے 3 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ مریضوں کو قومی ادارہ صحت کی جانب سے سیمپلز کی نیگٹو رپورٹ آنے کے بعد ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔