اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاسی چیلنجز کےباعث قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد میں وقت لگے گا،عاصم سلیم باجوہ

datetime 19  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سیاسی چیلنجوں کی وجہ سے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد میں وقت لگے گا۔قبائلی علاقے میں عملی کارروائیاں اور دہشتگردوں کی مالی معاونت بند ہونا نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کا مظہر ہیں۔روسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد روکنے میں موثر ثابت ہو رہا ہے۔اس منصوبے کی بڑی کامیابی قبائلی علاقے میں عملی کارروائیاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اگرچہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے کچھ حصوں کو شروع کیا جا چکا ہے لیکن سیاسی چیلنجز کے باعث ایکشن پلان کے بعض حصوں پر عملدرآمد کیلئے وقت درکار ہے۔انہوں نے کہا کہ شدت پسندی سے نجات کے لئے کچھ پائلٹ پروگرام شروع کئے تھیجن کادائرہ اب قومی سطح تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاکستان کے وفد کے دورہ ماسکو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان روس سے عسکری ساز وسامان خریدنے کے ایک معاہدے کوحتمی شکل دینا چاہتا ہے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…