پشاور (آن لائن)روپے کی قدر میں کمی کے باعث انتقال خون کے لئے استعمال ہونے والے درآمدی بلڈ بیگز کی لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ جس کے باعث سرکاری، غیر سرکاری ہسپتالوں میں بلڈ بیگز میں خون کی فراہمی کی فیس میں بھی ا ضافہ کردیاگیاہے جبکہ مختلف خون کی بیماریوں میں مبتلا افراد کی مشکلات بھی بڑھ گئی ہے روپے کی قدر میں نمایاں کمی سے درآمد کئے جانے والا بلڈ بیگزکی لاگت میں اضافہ کا رحجان ہے۔ 2سال قبل 1800میں
پڑھنے والے بلڈ بیگز اب 2200روپے میں دستیا ب ہیں خون کی بیماریوں میں مبتلا افراداورخاص کر بچوں کو انتقال خون کے عمل میں شدید مشکلات کاسامنا ہے بڑھتی ہو ئی لاگت کے باعث بعض غیر سرکاری تنظیمیں اس کار خیرکو جاری رکھنا ممکن نہیں جس کے باعث بعض علاقوں میں اپنے دفاتر جزوی طور پر بند کررہے ہیں خیبرپختونخوامیں خون کی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔