اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد معطل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے رمضان المبارک میں سزائے موت کے مجرموں کی سزا پر عملدرآمد روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہےکہ جن مجرموں کی سزا پر عملدرآمد رمضان المبارک میں ہونا تھا ان کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ رمضان کے مقدس مہینے کے تقدس کو برقرار رکھا جائے۔وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اس سلسلے میں وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو بھی موثر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔