جیکب آباد(این این آئی)جیکب آباد میں پولیو کا کیس ظاہر،اسلام آباد لیبارٹری سے تصدیق ہو گئی،محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی،ضلع میں ایمرجنسی نافذ کی ہے وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں:ڈی ایچ او تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی تحصیل ٹھل کی یوسی دین پور کے قصبہ میر ہزار سیال میں پولیو کا کیس ظاہر ہوا ہے
5سالہ محمد بخش ولد منیر احمد سیال کو پولیو کے مرض کی اسلام آباد کی لیبارٹری نے تصدیق کر دی ہے جس کے بعد محکمہ صحت میں کھلبلی مچ گئی ہے ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد بخش جکھرانی،ڈاکٹر نور،ڈاکٹر بابومل کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیم نے قصبہ میرہزار میں پہنچ کر معمول کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم شروع کر دی ہے اس حوالے سے ڈبیلو ایچ او کے ڈاکٹر نور نے بتایا کہ مذکورہ گاؤں کے اطراف پانچ کلو میٹر تک کے علاقے میں حفاظتی ٹیکے بچوں کو لگائے جا رہے ہیں غفلت کہاں ہو ئی یہ تو ضلعی حکام بتا سکتے ہیں جبکہ ڈی ایچ او جیکب آباد داکٹر احمد بخش جکھرانی نے رابطے پر بتایا کہ پولیو کا کیس ظاہر ہونے کے بعد ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے عملے کو الرٹ کیا ہے ہم جیکب آباد میں پولیو کے وائرس کو ڈھونڈ نکالا ہے اب اسکو کنٹرو ل کرکے اسکا خاتمہ بھی کریں گے کہیں تو خلاء تھا جس کی وجہ سے کیس ظاہر ہوا ہے اس خلا کو ڈھونڈ کر ختم کیا جائے گا تاکہ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے واضح رہے کہ جیکب آباد کے سیوریج نالوں میں مسلسل تین بار پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر کوئی توجہ نہ دی گئی محکمہ صحت کی کوتاہی کی وجہ سے پولیو کیس ظاہر ہوا ہے۔