ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پیرس میں دو ارب 31 کروڑ روپے مالیت کے عروسی جوڑے کی نمائش ،جانتے ہیں تیاری پر کتنے گھنٹے لگے اور اسکا آرڈر کس نے دیا تھا؟

datetime 1  فروری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس(این این آئی)دنیا کے مہنگے ترین عروسی لباس کی نمائش فرانس کے دارالحکومت پیرس میں کی گئی جسے دنیا کا تیسرا مہنگا ترین عروسی لباس قرار دیا گیاہے۔اس مہنگے ترین عروسی لباس کی قیمت 2 ارب 31 کروڑ روپے مالیت ہے اور اس برائیڈل گاؤن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں سیکڑوں ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے ہوئے ہیں۔آنکھوں کو خیرہ کر دینے والے اس عروسی گاؤن کو مصری ڈیزائنر ہانی البہیری نے پیرس میں اورینٹل فیشن شو کے دوران پیش کیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ہلکے سرمئی جالی دار ریشمی آرگنزا سے بنائے گئے اس لباس کی تیاری پر 800 گھنٹے صَرف ہوئے جب کہ اس گاؤن کا آرڈر ایک امیر مصری فیملی نے دیا تھا۔واضح رہے کہ دنیا کا سب سے مہنگا ترین لباس نائٹ انگیل آف کوالا لمپور ملائیشیا کے ڈیزائنر نے 2009 میں تیار کیا تھا جس کی قیمت 4 ارب 63 کروڑ روپے تھی۔اس مہنگے ترین لباس میں 751 ہیرے اور قیمتی پتھر جَڑے تھے جن کا مجموعی وزن 1100 قیراط تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…