لاہور( این این آئی )پنجاب حکومت نے علاج کی غرض سے لندن میں موجود سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صحت کے معاملے پر فراہم کردہ میڈیکل رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مکمل میڈیکل رپورٹس بھجوانے کیلئے رابطہ کر لیا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں ہدایت کی گئی ہے کہ تین دن کے اندر اندر مکمل میڈیکل رپورٹس فراہم کی جائیں تاکہ قیام میں توسیع کی اجازت کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا سکے ۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ رپورٹ فراہم نہ کرنے کی صورت میں حکومت اپنا فیصلہ کر ے گی۔بتایا گیا ہے کہ اس سلسلہ میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمود کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کی جانب سے لندن سے بھجوائی گئی رپورٹس کو ناکافی قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھاکہ ان رپورٹس پر کسی طرح کی حتمی رائے نہیں دی جا سکتی ۔