پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چین میں موجود 500طلبہ کی زندگی خطرے میں پڑ گئی 4 پاکستانیوں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد 2طلبہ نے جذباتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا، کیا کہا ؟ جانئے

datetime 29  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ووہان میں 4 پاکستانیوں کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد وہاں موجود پاکستانی طلبہ خوفزدہ ہوگئے ہیں، مقامی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابقچین کے شہر ووہان میں  2 طلبہ نے 4پاکستانیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کے بعدجذباتی ویڈیو پیغام جاری کر دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اب ہم غیر محفوظ ہو گئے ہیں ۔ خدارا پاکستانی سفارت خانہ ہمیں

جلد از جلد ووہان سے نکالے۔واضح رہے کہ چین میں پھنسے پاکستانی طالبعلموں میں سے چار میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔چین میں کورونا وائرس سے آج مزید 26 افراد ہلاک ہو گئے، جس کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد 132 ہو گئی، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ چین میں چار پاکستانی طلبہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی، ان طلبہ کے خاندانوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ مریضوں کا علاج کرانے کی ذمہ داری حکومت پر ہے۔ڈاکٹر ظفرمرزا کا پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ میرا وزارت خارجہ اور چین میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ ہے، چین میں تمام پاکستانی طلبہ سے پاکستانی سفارتخانے کا عملہ مستقل رابطے میں ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…