جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

تبدیلی سرکار کا ایک کارنامہ حج 2020 کے اخراجات میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے مزید اضافہ

datetime 25  جنوری‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد  (آن لائن)تبدیلی سرکار کا ایک کارنامہ ، حکومت کی طرف سے حج 2020 کے اخراجات میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے مزید اضافہ کردیا گیا، موجودہ حکومت گذشتہ سال بھی اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ روپے اضافہ کرنے کے باوجود عازمین حجاج کو شکایات فری حج نہیں کرواسکی جبکہ اس کے مقابلے میں گذشتہ حکومت نے کم اخراجات میں بہترین حج کروائے اور سابق وزیراعظم نہ صرف خود نگرانی کرتے رہے

بلکہ حج انتظامات کی نگرانی کے لئے وزیراعظم نے حج کمیٹی بھی بنائی لیکن موجودہ حکومت کی ترجیحات میں حج شامل نہیں ہے۔آن لائن کے مطابق ا س سلسلہ میں  فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائمہ برائے حج وعمرہ اورحج آرگنائزر ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سابق چیئرمین حافظ شفیق کاشف نے  تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست مدینہ قائم کرنے کے دعوے داروں نے غریب عوام پر مدینہ کے راستے بھی مسدود کردیئے ہیں اور ڈیڑھ سال میں حج اخراجات میں دو لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ قابل مذمت ہے بے تحاشا مہنگائی سے شدید متاثر عوام پر ایک لاکھ  15 ہزار روپے کا اضافی بوجھ ناقابل برداشت ہے۔ حافظ شفیق کاشف نے کہا کہ حکومت حج کے سرکاری اخراجات کم کرے سعودی عرب میں رہائشگاہوں کے حصول اور دیگر خدمات کو کرپشن اور کمیشن فری بناکر زائرین کو مالی بوجھ سے بچائے اور حج آپریشن میں تمام ائیرلائنز کو شامل کرے تاکہ کرایوں میں اضافے سے بچا جاسکے۔‎

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…